25 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 5:25
پولیو کیسز بڑھنے پر حکومت پریشان، آج ہنگامی اجلاس طلب
اسلام آباد......ملک میں پولیوکے بڑھتے کیسزکے پیش نظرحکومتی سطح پرپریشان کن صورتحال پیداہوگئی ہے۔ جس کے باعث وزیراعظم سیکرٹریٹ میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اورآزادکشمیرکے وزرائےصحت کااجلاس آج طلب کرلیاگیاہے۔ ملک بھرخصوصاً فاٹامیں پولیوکیسزکی بڑھتی ہوئی تعدادنے سنگین صورتحال اختیارکرلی ہے۔جس کے باعث وزیراعظم پولیو سیل کی جانب سےلکھے گئے خط میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کے وزرا صحت کوہنگامی اجلاس میں شرکت کیلئے جمعرات کی صبح 11بجے طلب کیاگیا ہے۔ خط میں وزرائے صحت کوتیاری کے ساتھ شرکت کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔خط میں کہاگیاہے کہ 72 فیصد کیسزفاٹا، 16 فیصدخیبرپختونخوا اور8 فیصد سندھ سےرپورٹ ہوئے ہیں۔ خط میں واضح کیاگیاہے کہ لندن میں 30 ستمبرکوہونے والے عالمی آزاد پولیوبورڈ کے اجلاس سے پہلے حکمت عملی طے کی جائے گی۔آزادد پولیوبورڈ کی سفارش پرمئی 2014 میں پاکستان پرسفری پابندیاں لگائی گئی تھیں۔