تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
25 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 11:15

سوات:ڈینگی مچھر کے وارسے مزید2افراد متاثر

سوات......سوات میں ڈینگی مچھر کے وارسے مزید2افراد متاثر ہوگئے ہیں جس کے بعد ضلع بھرمیں متاثرہ مریضوں کی تعداد188تک پہنچ گئی ہے ۔محکمہ صحت سوات کے ترجمان ڈاکٹر حیدر کاکہنا ہے کہ دو روز کے دوران مزید دومریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔جنہیں سیدوشریف اسپتال کے خصوصی ڈینگی وارڈ میں داخل کرادیا گیا ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ ضلع بھر میں اب تک188مریض ڈینگی وائرس سے متاثرہوچکے ہیں۔۔ تین مریض صحت یاب ہونے کے بعداسپتال سے چلے گئے ہیں ۔174مریضوں کا ضلع کے مختلف اسپتالوں میں کامیاب علاج ہوچکا ہے جبکہ اس وقت اسپتال میں4مریض زیرعلاج ہیں جن میں دو خواتین اوردو مرد ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.