تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
26 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 17:16

برازیل میں ڈینگی کے خاتمے کےلیے مچھروں کا استعمال

ریوڈی جنیرو........برازایل میں ڈینگی کا ز بردست توڑ تلاش کرلیا گیا ہے اور اس پر کامیابی سے عمل جاری ہے ۔ طریقہ یہ ہے کہ مچھروں کا مقابلہ اچھے مچھروں سے کیا جائے ۔ انسانوں کے نئے دوست اچھے مچھر بھی سامنے آگئے ہیں۔ کیونکہ یہ مچھر انسانوں کو مارنے کے بجائے ان کے تحفظ میں مدد دیں گے اور ڈینگی پھیلانے والے مچھروں کا خاتمہ کریں گے۔ برازیل میں تجربات کے بعدایسےدس ہزار مچھروں کی پہلی فوج میدان میں اتاردی گئی ہے اور آئندہ چار مہینوں تک ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں دس دس ہزار مچھر چھوڑے جائیں گے۔ یہ گڈ موسکیٹوز، ولباکیا،نامی بیکٹیریا سے متاثرہ مچھر ہیں۔جو 60فیصد کیڑے مکوڑوں میں پایا جاتا ہے۔ یہی بیکٹیریا، مچھروں میں داخل کردیاجائے تو وہ ڈینگی وائرس کے لیے ویکیسن کاکام انجام دیتا ہے اور اسے انسانوں میں منتقل ہونے سے روکتا ہے۔ ولباکیا سے متاثرہ مچھروں سے فائدہ یہ ہوگا کہ جب یہ دوسرے مچھروں کے ساتھ جوڑے بنائیں گے تو آئندہ آنے والی نسلوں میں ولباکیا موجود ہوگا اوررفتہ رفتہ ڈینگی مچھر کا خاتمہ ہوجائے گا۔ اس نوعیت کے اقدامات پہلے ہی آسٹریلیا، ویت نام اور انڈونیشیا میں کیے جا رہے ہیں۔ اس بیکٹریا پر 2008 میں آسٹریلیا کی موناش یونیورسٹی میں تحقیق شروع ہوئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.