29 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 10:36
چارسدہ اور بھکر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا
چارسدہ /بھکر .......چارسدہ اور بھکر میں انسداد پولیو مہم کا آغازکردیاگیاہے۔مہم کے دوران چار لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔چارسدہ میں صحت کا انصاف پروگرام کے تحت ضلع بھر میں ایک روزہ انسداد پولیو مہم شروع کردی گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق مہم کےدوران 2لاکھ73ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔جس کے لئے13سو ٹیمیں تشکیل اور 2ہزار پولیس تعینات کئےگئےہیں۔مہم کے دوران موٹرسائیکل کی سواری اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہے۔دوسری جانب پنجاب کے ضلع بھکرمیں بھی تین روزہ انسدادپولیو مہم کا آغازکردیاگیاہے۔ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد اکرم مبارک کاکہناہے کہ مہم کے دوران 2 لاکھ 55ہزار 241بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ضلع بھر میں محکمہ صحت کے اداروں کے علاوہ موبائل ٹیموں کے ذریعے ریلوے اسٹیشن اور بس اسٹینڈز پر بھی بچوں کو قطرے پلائےجائیں گے۔