تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
29 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 15:16

امراض قلب کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کا عالمی دن

پشاور......آج دنیابھرمیں دل کے امراض کے حوالے سے شعوراجاگرکرنے کا دن منایا جارہا ہے۔خیبرپختونخوا میں گذشتہ سالوں کے مقابلے میں ان بیماریوں میں 20 فیصدسے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اورہسپتالوں میں ایسے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ دنیا بھرمیں آج دل کی بیماریوں کے حوالے سے شعوراجاگرکرنے کا دن منایا جارہا ہے اورہرشہرمیں سیمینارمنعقد کئے جارہے ہیں یہاں کے ڈاکٹروں کا بھی کہنا ہے کہ اسپتالوں میں ایسے مریضوں کی آمد بڑھی ہے اورلوگوں نے اپنے آپ پرتوجہ نہ دی تویہ صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔ خیبر پختونخوا میں محکمہ صحت کے اعداوشمار کے مطابق صوبے میں ہر سال 20 فیصد افراد دل کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، پاکستان کا ہر پانچواں شخص دل کے کسی نہ کسی عارضہ میں مبتلا ہے۔ خیبر پختونخواہ حکومت کہتی ہے کہ وہ لوگوں کوعلاج کی سہولت کی مفت فراہمی کے لئے کام کررہی ہے۔امراض قلب کے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھی رہی ہے ، تاہم ماہرین صحت کا کہنا ہےکہ ان بیماریوں پر علاج سے زیادہ سادہ خوراک اور ورزش کے ذریعے قابو پا یا جا سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.