تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
29 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 13:16

بلوچستان کے 27 اضلاع میں انسداد پولیو کی تین روزہ قومی مہم شروع

کوئٹہ......بلوچستان کے 27 اضلاع میں انسداد پولیو کی تین روزہ قومی مہم آج سے شروع کردی گئی ہے۔ ڈپٹی مینیجر ای پی آئی بلوچستان ڈاکٹر محمد اسحاق کے مطابق کوئٹہ، پشین اور قلعہ عبداللہ کے علاوہ بلوچستان کے 27 اضلاع میں انسداد پولیو کی تین روزہ قومی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔صوبےکے27اضلاع میں 14لاکھ35ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کےقطرےپلائےجائیں گے جبکہ پولیو مہم کے دوران چھ ماہ سے زائد بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔ مہم کے لئے 4ہزار912موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، کوئٹہ، قلعہ عبداللہ اور پشین کےاضلاع میں انسداد پولیو مہم اکتوبر کےوسط میں چلائی جائےگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.