تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
29 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 16:56

کراچی: 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

کراچی.......کراچی میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔ مہم کے دوران کراچی میں 22لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ڈائریکٹر میڈیکل سروسز ظفر اعجاز کے مطابق چھ ہزار سے زائد پولیو ورکرز کی ٹیمیں گھر گھر جاکر قطرے پلائیں گی۔ ڈاکٹر ظفر اعجاز کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں پولیس کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کی جائے گی وہاں مہم جاری رہے گی۔ سندھ کے دیگر شہروں میں 88لاکھ بچوں کو جبکہ کراچی میں مہم کے دوران 22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.