تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
30 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 11:46

سوات : بچی اور خاتون سمیت 3افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

سوات... .... سوات میں ڈینگی وائرس پھیل رہا ہے ۔گزشتہ روز بھی بچی اورخاتون سمیت مزید 3افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، ضلع بھر میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 209تک پہنچ گئی ہے ۔محکمہ صحت سوات کے ترجمان ڈاکٹر حیدرعلی کے مطابق سوات میں تین افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جنہیں سیدوشریف اسپتال میں قائم ڈینگی کے وارڈ میں داخل کرادیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ضلع بھر میں اب تک209مریض ڈینگی وائرس سے متاثرہوچکے ہیں،ابھی تک کسی بھی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی ، اس وقت اسپتال میں ڈینگی کے 5مریض زیرعلاج ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.