3 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:18
پنجاب میںمزید 10افراد ڈینگی وائرس کا شکار ،تعداد144ہوگئی
لاہور.......پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران مزید 10افراد ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگی۔رواں برس کے دوران ڈینگی متاثرین کی تعداد144ہوچکی ہے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق نئے مریضوں کا تعلق لاہور اور راولپنڈی سے ہے۔ ڈینگی سے متاثرہ مریضوں میں سے6 ہولی فیملی راولپنڈی اور 4 میو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔اب تک لاہور میں 38،راولپنڈی میں 63 اور شیخوپورہ میں 29 افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں، راولپنڈی میں مزید ڈینگی افراد مبتلا ہونے کا خدشہ ہے۔