تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
2 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 23:48

پشاور: چارماہ کا ایک اوربچہ پولیو کا شکار

پشاور...... پشاورکے نواحی دیہات میں چارماہ کا ایک اوربچہ پولیو کا شکارہوگیا ہے جس کے ساتھ ہی پاکستان میں پولیوسے رواں سال شکارہونے والے بچوں کی تعداد 188 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق پشاورکے نواحی علاقے ماشوپیکے شیخان میں چارماہ کا زبیدپولیو کا شکارہوا جس کے بارے میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ اسے پیدائش کے بعد سے پولیو کے قطرے نہیں دیے گئے تھے۔ اس کیس کے منظرعام پرآنے کے بعد پورے پاکستان میں رواں سال 188 بچے شکارہوچکے ہیں جن میں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے 34 بچے شامل ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پولیو کے کیسزاگررواں سال کے اختتام سے پہلے اپنے سال 2000 کے ریکارڈ یعنی 199 سے بڑھ گئے توپاکستان کومزید عالمی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.