4 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:38
کراچی میں ڈینگی کے کیسزکی تعداد600 ہوگئی
کراچی..........کراچی شہرمیں ڈینگی کے کیسزکی تعداد600 تک پہنچ گئی۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق شہر میں انسدادِڈینگی کےلیے بنائی گئی ہیلتھ انسپکٹر کمیٹیاں غیرفعال ہوگئی ہیں،پرائیوٹ اسپتال مریضوں کے اعدادوشمار فراہم نہیں کر رہے،صرف سول اور 2نجی اسپتال مریضوں کے کوائف فراہم کررہے ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں سال شہر میں ڈینگی وائرس سے 9افراد انتقال کرچکے ہیں،رواں سال ڈینگی کے کیسزکی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے۔