تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
13 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 10:3

بلوچستان :6اضلاع میں انسداد پولیو کی سہ روزہ مہم آج سے شروع

کوئٹہ.........کوئٹہ سمیت صوبے کے 6اضلاع میں انسداد پولیو کی سہ روزہ خصوصی مہم آج سے شروع ہورہی ہے۔محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق صوبےکے 6اضلاع کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، پشین،ژوب، شیرانی اور ضلع لسبیلہ کی تحصیل حب میں انسداد پولیو کی سہ روزہ خصوصی مہم کے دوران 8لاکھ 58ہزار بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔اس مہم کے دوران محکمہ صحت کی 1831موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر 5سال سے کم عمر کے بچوں انسداد پولیو کے قطرے پلائیں گی جبکہ 232فکسڈ پوائنٹ پر بھی انسداد پولیو کے قطرے پلانے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ بلوچستان میں رواں سال کے دوران پولیو کے 6کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے تین کوئٹہ اور تین قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہوئے ہیں۔اس کے ساتھ کوئٹہ ،قلعہ عبداللہ اور پشین میں 5ہزار افراد ایسے ہیں جو اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے مسلسل انکار کرتےرہے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.