14 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 11:53
لندن: ہیتھروایئرپورٹ پرایبولااسکریننگ کا آغاز آج سےہوگا
لندن........نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ کے بعد اب لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر بھی ایبولا وائرس کی اسکریننگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی محکمہ صحت نے ملک میں ایبولا وائرس کی روک تھام کے لیے تمام ایئرپورٹس پر اسکریننگ کا عمل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سیکریٹری صحت جیریمی ہنٹ نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں اسکریننگ کا آغاز ہیتھرو ایئرپورٹ سے کیا جارہا ہے اور پھر اسے دیگر ہوائی اڈوں پر بھی شروع کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکریننگ کا مقصد برطانوی عوام کو ایبولا وائرس سے بچانا اور انہیں تحفظ فراہم کرنا ہے۔