17 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 10:45
حب میں انسداد پولیو ٹیم کے ارکان پر تشدد
حب.....حب میں انسداد پولیو ٹیم کے ارکان کو تشدد کا نشانہ بنانے والے چارملزمان کو گرفتارکرلیاگیا۔اسسٹنٹ کمشنردریجی نصیراللہ شیخ نے کہا ہےکہ انسداد پولیو مہم کے دوران گلیکسی ٹاوٴن اورلیبرکالونی میں کچھ افراد نےانسداد پولیو کی 3 ٹیموں پرحملہ کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق ملزمان نے پولیوٹیم کےارکان کوزدوکوب کیا ۔ اوراُن پربھی تشدد کرنے کی کوشش کی۔پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر چار ملزمان کو گرفتارکرلیاہے۔