تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
20 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:55

بلوچستان میں کانگو وائرس کا ایک نیاکیس سامنے آگیا

کوئٹہ.......بلوچستان میں کانگو وائرس کا ایک نیاکیس سامنے آگیا ہے۔ رواں سال صوبہ سے 62 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔محکمہ صحت ذرائع کے مطابق کانگو وائرس کا نیاکیس ضلع قلعہ عبداللہ کےعلاقے چمن سےرپورٹ ہوا ہے۔ متاثرہ مریض کو فاطمہ جناح ٹی بی سینی ٹوریم کےآئسولیشن وارڈ میں داخل کردیاگیا ہے۔ اس سے قبل اسپتال میں کانگو وائرس کے بخار میں مبتلا دو مریض زیر علاج ہیں، جو چند روز قبل داخل کرائے گئے تھے۔ رواں سال اب تک کوئٹہ، ژوب اور قلعہ عبداللہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں سے کانگو وائرس کے 62کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ان میں سے 15متاثرہ افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.