تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
24 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 17:20

آسٹریلیا میں ڈاکٹروں نےمردہ دل کو نئی دھڑکنیں دے دیں

سڈنی...........آسٹریلیا میں ڈاکٹروں نےمردہ ہوچکے دل کو نہ صرف نئی دھڑکنیں دے دیں ، بلکہ امراض قلب کے مریض میں اس کی پیوند کاری کرکے طب کے شعبے میں نئی تاریخ رقم کردی۔ طبی تاریخ میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا آپریشن سڈنی کے سینٹ ونسنٹ اسپتال میں کیا گیا۔ اب تک دل کی ٹرانسپلانٹ کا طریقہ یہ رہا ہے کہ جو لوگ دماغی طور پر سو فیصد مردہ ہوچکے ہوتے ان کے دل مشینوں کے ذریعے زندہ رکھے جاتے اور پھر ان کی پیوند کاری کی جاتی ہے،لیکن اب نئے طریقہ کار کے تحت 100فیصد کے بجائے 90 سے 95فیصد دماغی طور پر مردہ لوگوں کے دلوں کو پیوند کاری کے لیے استعمال کیا جاسکے گا جو اس سے پہلے نقصان دہ سمجھا جاتا تھا۔ سینٹ ونسنٹ اسپتال کے ڈاکٹروں نے preservation solution کے نئے طریقہ کار کے تحت تین مریضوں میں دلوں کی پیوند کاری کی۔ خاص بات یہ تھی کہ ان میں سےایک دل کی دھڑکن رکے 20منٹ ہوچکے تھے،اسے مشین پر رکھا گیا اور اس میں preservation solution داخل کیا گیا جس کے بعد اس نے دوبارہ دھڑکنا شروع کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.