تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
25 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 2:14

کراچی : مختلف علاقوں میں گٹر کے پانی میں پولیو وائرس موجود

کراچی.......کراچی کے مختلف علاقوں میں گٹر کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، 15نمونے حاصل کئے گئے،تمام نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی،محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں گٹر کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی پرماہ ستمبر میں بلدیہ ٹاون،سہراب گوٹھ،مچھر کالونی سے 15 نمونے حاصل کئے گئ ،تمام پندرہ نمونوں میں پولیو وائرس موجود گی پائی گئی،محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق حیدرآباد کے طلسی داس کے علاقے سے پانچ نمونے میں سے تین میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ،جبکہ تمام نمونوں میں پی ون وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،جو بچوں میں تیزی سے پھیلتا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.