تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
25 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 22:12

پولیوکےخاتمےکےلیےانڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ بورڈکی سفارشات

اسلام آباد....... پولیوکےخاتمےکےلیےانڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ بورڈنے سفارشات پیش کردیں۔ انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ بورڈ نے سفارش کی ہے کہ پاکستان میں انسدادپولیومہم این ڈی ایم اےکےسپردکی جائے۔پاکستان سمیت9ممالک سےبیرون سفرکرنےوالوں کےپولیوکارڈچیک کرنےکی بھی سفارش کی گئی ہے۔ انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ بورڈاقوام متحدہ کےلیےسفارشات تیارکرتاہے۔ انسدادپولیو مہم سےمتعلق عالمی ادارےکی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایمرجنسی سینٹرکاقیام اہم اورخوش آئندہے، وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب نے3لاکھ بچوں تک رسائی ممکن بنادی، نقل مکانی کرنےوالوں کیلئےپولیوقطرےپلانےکےعارضی مراکزبنائےجائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.