تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
28 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:44

سندھ اسمبلی:بریسٹ کینسر علاج مراکزقائم کرنے کی قرارداد منظور

کراچی..........سندھ اسمبلی میں سندھ کے تمام اضلاع میں بریسٹ کینسر کی تشخیص اورعلاج کے لیے مراکزقائم کرنے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔رکن سندھ اسمبلی خیرالنساء مغل کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بریسٹ کینسر کا مرض خواتین میں تیزی سے بڑھ رہا ہے،مرض کی تشخیص میں تاخیرسے خواتین موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ خواتین بریسٹ کینسر کے مہلک مرض سے ناواقف ہیں۔مہتاب اکبرراشدی نے قرار داد پیش کی کہ بریسٹ کینسر کی بیماری کی تشخیص کے لیے اضلاع کی سطح پرمراکزقائم کیے جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.