تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
29 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 20:39

انسداد پولیو کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کابینہ کمیٹی تشکیل دیدی

لندن........وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے انسداد پولیو کے لئے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پولیو فری بنا نا اور اس مرض سے مستقبل کے نونہالوں کو محفوظ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے قائم کی گئی پولیو کابینہ کمیٹی کے سربراہ مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق جبکہ چیف سیکرٹری کنوینر ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے بادامی باغ میں خاتون پولیو ورکرز سے بدتمیزی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ دوسر ی جانب لندن میں استقبالیہ تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے پنجاب حکومت نے بااختیار کمیشن بنانے کیلئے قانون سازی کرلی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.