تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
31 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:22

موٹاپا آپ کو دوستوں سے محروم کر سکتا ہے،ماہرین کا انتباہ

نیویارک ......وزن میں حد سے زیادہ اضافہ انسان کی صحت پر تو اثر انداز ہوتا ہی ہے لیکن یہ آپ کی سماجی زندگی پر بھی اثر انداز ہوسکتا ہے۔امریکی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق موٹاپے کے شکار افراد اپنی اس بیماری کے باعث کئی دوستوں سے محروم ہوجاتے ہیں۔تحقیق کے مطابق زیادہ وزن کے حامل افراد کم وزن والے دوست بنانا پسند کرتے ہیں لیکن انہیں اسمارٹ وزن کے حامل افراد کی اکثریت مسترد کردیتی ہے۔ماہرین کے مطابق موٹاپے کی بیماری میں مبتلا لوگوں کو آخر کار اپنے جیسے زیادہ وزن کے حامل دوست ہی بنانے پڑتے ہیں جنہیں ڈھونڈنے کیلئے انہیں کئی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ خصوصاً نوجوان نسل میں کم وزن اور زیادہ وزن کی تفریق زیادہ پائی جاتی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.