تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
7 نومبر 2014
وقت اشاعت: 17:36

کراچی میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز10نومبر سے ہوگا

کراچی.......کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع کے حساس علاقوں میں 10 نومبر سے تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی۔محکمہ صحت سندھ کے اسپیشل سیکرٹری پبلک ہیلتھ ڈاکٹر خالد شیخ کے مطابق تین روزہ مہم کے پہلے مرحلے میںکراچی کی انتہائی حساس 97 یونین کو نسلوں کو مہم میں شامل کیا گیا ہے جہاں 8 لاکھ سے زائد بچوںکو پولیو سے بچائو کے قطرئے پلائے جائینگے۔ڈاکٹر خالد شیخ کے مطابق مہم میں لاڑکانہ،سکھر،حیدرآباد،میرپورخاص،دادو اور نوشیروفیروز کے کل 35 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرئے پلائے جائینگے۔اس سلسلے میں سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے جائینگے۔ پولیو رضا کاروں کےتحفظ کو بھی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.