تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
8 نومبر 2014
وقت اشاعت: 23:47

این آئی سی ایچ کراچی میں آکسیجن ی کمی نہیں، ڈاکٹر جمال رضا

کراچی.......کراچی میں قومی ادارہ برائے صحت اطفال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جمال رضا نے اسپتال میں بجلی کی طویل بندش اور آکسیجن کی کمی کی خبروں کی تردیدکرتے ہوئے کہا ہےکہ ان میںکو ئی صداقت نہیں اور نہ ہی اس وجہ سےکوئی بچہ جاں بحق ہوا ہے۔قو می ادارہ برائے صحت اطفال میںچار بچوں کی ہلاکت کی خبر کے حوالے سے میڈیا سےگفتگو میں ڈائریکٹر این آئی سی ایچ ڈاکٹر جمال رضا کا کہنا تھا کہ اسپتال میں ونٹی لیٹر،نرسری اور آئی سی یو میں بیک اپ کے لئے تین جنریٹر موجود ہیں،انھوں نے اسپتال میں ایک بچہ کی طبعی موت واقع ہونےکی تصدیق بھی کی ۔اسپتال میں اپنے بچے کے ہمراہ آنے والے ایک شخص نے دعویٰ کیا کہ بچے کی موت توجہ نہ ملنے کے باعث ہو ئی۔واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد وزیر صحت سندھ جام مہتاب ڈہر نے این آئی سی ایچ کا دورہ کیا۔ انہوں نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےکہا کہ 20 سال سے وزارت صحت کےبارے میں نہیں پوچھا گیا اورمجھے صحت کی وزارت ملنے کے بعد انہونی ہونا شروع ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ این آئی سی ایچ میں صرف ایک بچے کی موت ہوئی ہےاوراگر کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو دیں، کارروائی ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.