تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
13 نومبر 2014
وقت اشاعت: 17:46

پمز میں وینٹی لیٹرمشین نہ ہونےکےباعث خاتون دم توڑگئی

اسلام آباد....... پمز میں وینٹی لیٹرمشین نہ ہونےکےباعث خاتون دم توڑگئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق اسلام آبادکی رہائشی خاتون نےچوہےمارگولیاں کھاکرخودکشی کی کوشش کی تھی، پمزمیں وینٹی لیٹرکی عدم دستیابی کےباعث خاتون کونجی اسپتال منتقل کیاگیا۔ ذرائع کے مطابق مصنوعی سانس کےذریعےمریضہ کی زندگی بچائی جاسکتی تھی۔ پمزانتظامیہ کا کہنا ہے کہ پمزمیں6وینٹی لیٹرہیں،مریضوں کابوجھ کئی گنازیادہ ہے، وینٹی لیٹرمشینوں کی کمی کےباعث روزانہ 3سے 4مریض ریفرکرناپڑتےہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.