تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
14 نومبر 2014
وقت اشاعت: 20:39

کراچی: 3 عشروں تک خدمات انجام دینے والی ڈاکٹر شبین ناز ریٹائر

کراچی........ کراچی کےقدیم سرکاری اسپتال سوبھراج میٹرنٹی ہوم میں 32سال سے خدمات انجام دینے والی ڈاکٹر شبین ناز ریٹائر ہوگئیں، 25ہزارخواتین کی زچگی کرانے والی ایم ایس کی رخصتی پراسپتال کے ڈاکٹرز سے لےکر چپڑاسی تک سب نمدیدہ نظر آئے ۔ یہ ہیں ڈاکٹر شبین ناز مسعود جو گزشتہ تین دہائیوں سے مختلف ادوار میں سوبھراج میٹرنٹی ہوم میں مختلف عہدوں پر فائز رہنے کے بعد آج بطو ر میڈیکل سپریٹنڈنٹ اس اسپتال سے ریٹائر ہورہی ہیں ۔25ہزار خواتین کی زچگی کرانے کے ریکارڈ کے ساتھ ڈاکٹر شبین ناز کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ ان کی ریٹائرمنٹ پر ماتحت ڈاکٹرز ہی نہیں چوکیدار اورڈرائیور بھی افسردہ ہیں ۔اسپتال کی جانب سے ڈاکٹر شبین ناز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر صاحبہ نے اسپتال کے نشیب و فراز بتائے۔ اسپتال کا عملہ بھی آنکھوں میں آنسو لیے اپنی افسر کی ڈانٹ ڈپٹ اور شفقت کی تعریفیں کرتا رہا۔ 1927 سے قائم ہونے والے سوبھراج اسپتال میں ڈاکٹر شبین ناز پہلی خاتون ڈاکٹر ہیں جنہوں نےاسپتال میں اتنی طویل خدمات انجام دیں ۔ گزشتہ 32 سال سے انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشارڈاکٹر شبین ناز مسعود تو آج اسپتا ل سے رخصت ہورہی ہیں لیکن وہ پر عزم ہیں کہ ان کے جانے کے بعد بھی اسپتال اسی طرح عوام کی خدمت کر تا رہےگا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.