تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
16 نومبر 2014
وقت اشاعت: 16:33

کراچی کےحساس علاقوں میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا دن

کراچی ......کراچی کے حساس علاقو ں میں پولیو مہم کے دوسرے روز 85ہزار سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جارہےہیں ۔کراچی کے حساس علاقوں کی گیارہ یونین کونسلوں میں پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری ہے جن علاقوں میں پولیو مہم جاری ہے ان میں گڈاپ ٹاؤن کی تین یوسی ،سائٹ اور بلدیہ کی ایک ایک یوسی اور لانڈھی اورگلشن بونیر میں بچوں کو انسداد پولیو کےقطرے پلائے جارہے ہیں ۔گزشتہ روز 82ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے تھے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.