23 نومبر 2014
وقت اشاعت: 11:12
تھر میں غذائی قلت کے باعث آج بھی 2بچے انتقال کرگئے
تھرپارکر......تھر میں غذائی قلت کے باعث آج بھی 2بچے انتقال کرگئے ۔جس کے بعد رواں ماہ انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد58ہوگئی ۔ مٹھی کے سول اسپتال میں غذائی قلت کی وجہ سے زیر علاج ایک نومولود بچی انتقال کرگئی ،ادھر چھاچھرو کے گاوں میں بھی غذائی قلت کا شکار 4روز کا بچہ دم توڑ گیا۔رواں ماہ انتقال کرجانے والے بچوں کی تعداد 58ہوگئی۔سول اسپتال مٹھی میں علاج کے لئے لائے جانے والے بچوں کی یومیہ تعداد تین سو سے تجاویز کر گئی ہے۔