25 نومبر 2014
وقت اشاعت: 5:18
جنوبی وزیرستان ـ:بچوں کو ڈھائی سال بعد پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے
جنوبی وزیرستان......پاکستان میں پولیو کے بڑے مرکز شمالی وزیرستان کے بعد اس سے متصل جنوبی وزیرستان میں بھی بچوں کوڈھائی سال بعد پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائے گئے۔ فاٹا سیکرٹریٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں بھی پولیو سے بچاؤکی مہم چلائی گئی ہے جس میں پہلے روز 68 ہزاربچوں کویہ قطرے پلائے گئے ہیں۔ جنوبی وزیرستان میں بھی شمالی وزیرستان ہی کی طرزپرڈھائی سال بعد بچوں کویہ قطرے دیے گئے ہیں۔ شمالی وزیرستان میں بھی چند روزقبل بعض علاقوں میں بچوں کوڈھائی سال کے وقفے سے یہ قطرے پلائے گئے تھے۔