27 نومبر 2014
وقت اشاعت: 23:19
تھر پارکر میں غذائی قلت اور مختلف امراض سے مزید 5 بچے جاں بحق
تھر پارکر........تھر پارکر میں غذائی قلت اور مختلف امراض کے باعث آج بھی پانچ بچے جان کی بازی ہار گئے ۔ رواں ماہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 73 ہوچکی ہے ۔ ضلع تھرپار کر کے علاقے اسلام کوٹ کے نجی اسپتال میں 3ماہ کی بچی زبیدہ اور ایک نومولود نے دم توڑ دیا ۔کلو ئی کے نجی اسپتال میں بھی پیدا ئش کے فوراً بعد غذائی قلت کےشکار جڑواں بچے انتقال کر گئے ۔ننگرپارکر کے سرکاری اسپتال میں 6ماہ کا بچہ چل بسا ۔ گزشتہ روز بھی تھر میں چھ بچے انتقال کرگئے تھے ۔ رواں ماہ اب تک مختلف امراض اور غذائی قلت سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 73ہوچکی ہے ۔