تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
19 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 0:29

تھرپارکر :غذائی قلت کے باعث مزید 2 بچے انتقال کرگئے

تھرپارکر......تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث بیمار مزید 2 بچے انتقال کرگئے۔یکم نومبر سے اب تک اموات کی تعداد 77 ہوگئی۔خشک سالی سے متاثرہ تھرپارکر میں تک صورتحال معمول پر نہیں آسکی ہے۔غذائی قلت سے بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت کا شکار 2 روز کا بچہ اور ڈیپلو کے گاؤں پابو ہر میں ایک ماہ کا بچہ انتقال کرگیا ۔یکم نومبر سے اب تک غذائی قلت اور دیگر بیماریاں 77 بچوں کی جانیں لے چکی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.