19 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 14:46
پمزاسپتال اسلام آباد میں ایبولا وائرس کا مشتبہ مریض داخل
اسلام آباد...... پمزاسپتال اسلام آباد میں ایبولا وائرس کا مشتبہ مریض داخل ہوا ہے،ڈاکٹر وسیم خواجہ کے مطابق 41 سال کے سخاوت حسین ایک ماہ قبل یوگینڈا سے پاکستان واپس آئے،،شتبہ مریض کو آئیسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے،جبکہ طبی عملے اور ڈاکٹرز کےلیےحفاظتی اقدامات اٹھائےجارہے ہیں۔پروفیسرجاوید اکرم کے مطابقمشتبہ مریض کےخون کےنمونےقومی ادارہ صحت کو بھیج دیئے، ابتدائی معائنے میں ایبولا وائرس کےاثرات نظر نہیں آئے،10روزسےایبولاکی علامات کےپیش نظرٹیسٹ کیےجارہےہیں۔