19 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 14:46
کراچی:ایبولا کے مشتبہ مریض کے خون کےنمونے قاہرہ روانہ
کراچی...... جناح اسپتال کراچی میں زیر علاج ایبولا وائرس کے مشتبہ مریض کا طبی معائنہ مکمل کر کےخون کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں ، اسپتال ذرائع کےمطابق عالمی اور قومی ادارہ صحت کی مشترکہ ٹیم نے کراچی کے رہائشی محمد ہارون کا طبی معائنہ کیا ،ایبولا کے مشتبہ مریض کا بخار بتدریج کم ہورہا ہے۔ 45 سالہ محمد ہارون کچھ روز قبل لائبیریا سے کراچی آ یا تھا۔ مریض کے خون کے نمونے آج قاہرہ بھیجے جائیں گے ، دوسری جانب مریض کو ائیر پورٹ پر طبی امداد دینے اور اسے اسپتال لانے والے عملے کے بھی طبی کوائف جمع کر لیے گئے ہیںاورتمام افراد کو 21 دن تک مانیٹر کیا جائے گا،جس کا مقصد ایبولا کے ممکنہ اثرات کو جانچنا ہے۔