19 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 18:40
کراچی کے علاوہ کہیں سے بھی ایبولا کا مشتبہ مریض سامنے نہیں آیا
کراچی........ عالمی ادارہ صحت اور وزارت ہیلتھ سروسز نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کراچی کے علاوہ ملک کے کسی حصے سے ایبولا کا مشتبہ مریض سامنے نہیں آیا، پمز میں داخل مریض ایبولا کا شکار نہیں جبکہ جناح اسپتال کراچی میں داخل ایبولا کے مشتبہ مریض کے خون کے نمونے اٹلانٹا بھجوا دیے گئے ہیں ۔ وزارت ہیلتھ سروسز اور عالمی ادارہ صحت کی4 رکنی مشترکہ ٹیم نے جناح اسپتال کراچی میں زیر علاج ایبولا کے مریض کا ابتدائی طبی معائنہ مکمل کر لیا، جبکہ اس کے خون کے نمونے اٹلانٹا کے centers for disease control and prevention کو بھیجوا دئیے گئے ہیں جس کے نتائج ایک ہفتہ میں متوقع ہیں ۔ عالمی ادرہ صحت اور وزارت ہیلتھ سروسز کے بیان کے مطابق پمز میں لائے جانے والے مریض کی کیس ہسٹری سے پتہ چلا کہ اس میں ایبولا کی علامات نہیں بلکہ سینے کا انفکشن ہے ۔بیان کے مطابق مریض 3 ماہ قبل یوگینڈا آیا تھا جہاں ایبولا وائرس موجود ہی نہیں۔