تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
21 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 2:16

پولیو کے مزید 6 کیس، اس سال متاثرین کی تعداد 276ہو گئی

اسلام آباد.........ملک کے مختلف علاقوں میں مزید 6بچوں کے پولیو وائرس کا شکارہونے کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 276ہوگئی ہے۔ وفاقی ادارہ صحت کے بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں بچوں سے حاصل کیے گئے نمونوں کے جائزے سے خدشہ ہے کہ یہ تعداد بڑھ جائے گی۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق پولیو کے 6نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ کیس خیبرایجنسی، جنوبی وزیرستان، ایف آر بنوں، نوشہرہ اور قلعہ عبداللہ بلوچستان سے رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں رواں سال منظرعام پرآنے والے پولیو کیسز کی تعداد 276تک پہنچ گئی۔ نئے ریکارڈ کے مطابق اس سال فاٹا میں 169، خیبر پختونخوا میں 60، بلوچستان میں 17، سندھ میں 27اورپنجاب میں 3بچے پولیو کا شکارہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.