تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
22 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 7:41

خیبر پختون خوا میں جلدی کی بیماریوں میں اضافہ

پشاور.....محکمہ صحت خیبر پختون خوا نے تصدیق کی ہےکہ صوبے کےچار بڑے اسپتالوں میں اس سال جلد ی امراض میں مبتلا 60 ہزار سے زیادہ مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں جلد کی بیماریوں میں گذشتہ سال کی نسبت 23 فیصد زیادہ دیکھا گیاہے۔ مریضوں میں زیادہ تعدادبچو ں کی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق موسم سرما میں جلد کی بیماریوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ جلدی امراض سے بچائو کے لئے اختیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.