23 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 4:38
تھر پارکر:غذائی قلت سے مزید 4بچے مرگئے،تعداد 44ہوگئی
تھر پارکر....تھرپارکر میں غذائی قلت اور مختلف امراض کے باعث آج 4 بچے انتقال کر گئے،رواں ماہ انتقال کرجانےو الے بچوں کی تعداد 44 ہوگئ ۔تھر میں غذائی قلت کے شکار اور مختلف امراض میں مبتلا بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ڈیپلو کے سرکاری اسپتال میں 20 دن کی بچی دم توڑ گئی جبکہ نواحی گاوں میں 3 دن کا بچہ زندگی کا بازی ہار گیا،اسلام کوٹ کے سول اسپتال میں دس دن کا بچہ اور چھاچھرو کے نواحی گاوں میں نومولود بچہ انتقال کر گیا،رواں ماہ انتقال کر جانےوالے بچوں کی تعداد 44 ہوگئی۔