23 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 4:54
تھر میں غذائی قلت اور بیماریوں سے مزید 5بچوں کا انتقال
تھرپارکر..........تھرپارکر میں غذائی قلت اور مختلف امراض کے باعث آج مزید 5بچے انتقال کر گئے۔رواں ماہ انتقال کرجانے والے بچوں کی تعداد 45ہوگئی ہے۔ تھر میں غذائی قلت کے شکار اور مختلف امراض میں مبتلا بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈیپلو کے سرکاری اسپتال میں 20دن کی بچی دم توڑ گئی جبکہ نواحی گاؤں میں 3دن کا بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔ اسلام کوٹ کے سول اسپتال میں دس دن کا بچہ اور چھاچھرو کے نواحی گاوں میں نومولود بچہ انتقال کر گیا۔دسمبر میں تھر کے مختلف علاقوں میں انتقال کر جانےوالے بچوں کی تعداد 45ہوگئی ہے۔