تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 6:19

ملک میں پولیو کے 4 نئے کیسز سامنے آ گئے

کوئٹہ......ملک میں پولیو کے 4 نئے کیسز سامنے آ گئے، متاثرہ بچوں کا تعلق نصیر آباد اور قلعہ عبد اللہ ، بنوں اور سانگھڑ سے ہے۔ ذرائع قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں سامنے آنے والے نئے پولیو کیسز میں سے ایک کیس سندھ ، ایک خیبر پختونخوا اور دو بلوچستان سے ہیں ۔رواں سال اب تک مجموعی پولیو کیسز کی تعداد 287 ہو گئی ہے۔فاٹا سے 173 ، خیبر پختونخوا سے 64 ،سندھ سے 28 ، بلوچستان 19 اور پنجاب سے پولیو کے 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.