24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 14:13
تھر : غذائی قلت کے باعث ایک اوربچے کا انتقال ،تعداد76ہوگئی
تھر پارکر.......تھر پارکر میں غذائیت کی کمی اور مختلف امراض میں مبتلا ایک اور بچہ انتقال کرگیا ۔اس ماہ ہلاکتوں کی تعداد 76 ہوگئی ہے ۔تھر میں مسلسل تیسرے سال قحط سالی کی صوتحال سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ تھر پارکرمیں مختلف امراض اور غذائیت کی کمی کے باعث بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا۔ڈیپلو کے گاوں سومرا سر میں آٹھ دن کا بچہ اسد اللہ غذائیت کی کمی کے باعث انتقال کرگیا۔جس کےبعدماہ دسمبر کے 19دنوں میں ہلاک ہونےوالے بچوں کی تعداد 76ہوگئی ہے ۔