24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 16:38
سیکیورٹی خدشات، ملتان میں تین روزہ انسدادپولیو مہم ملتوی
ملتان......محکمہ صحت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملتان میں تین روزہ انسدادپولیو مہم ملتوی کر دی ہے ، ضلع ملتان میں انسداد پولیو مہم 22 دسمبر سے شروع ہونا تھی،محکمہ صحت کے مطابق انسداد پولیو مہم کا نیاشیڈول کچھ روز میں جاری کیا جائےگا،8دسمبر کو ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران ایک خاتون پولیو ورکر کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی تھی اور اسے نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔