24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 19:3
2 لاکھ، 13 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے، کمشنر کراچی
کراچی......... کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ اس سال 2 لاکھ، 13 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پولیو مہم کی پہلے روز کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مہم کامیابی سےپولیس کی سیکورٹی میں جاری ہے جس میں 697پولیو ٹیموں نے حصہ لیا۔انہوں نے بتایا کہ 11حساس یونین کونسلز میں جلد انسداد پولیومہم شروع کی جائے گی، حساس یونین کونسل میں پولیس مہم پانچ روز جاری رہے گی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پولیو کا خاتمہ ہمارا مشن ہے، اسکے خاتمے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔