24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 20:24
ملک بھر میں پولیوکے مزید 4 کیس سامنےآگئے
اسلام آباد.....ملک بھر میں پولیو کے مزید 4 کیس سامنے آگئے ۔ رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 290 سے بھی تجاوز کرگئی۔قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں پولیو کے 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جن کا تعلق لاڑکانہ ، کوہاٹ ، قلعہ عبداللہ اور پشین سے ہے۔قومی ادارہ صحت کے مطابق 4 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 291 ہوگئی ہے۔