تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 7:12

تھر، غذائی قلت،مٹھی میں دو مزید بچے جاں بحق ہو گئے

تھر پارکر.......تھر پارکر میں غذائی قلت کے باعث سول اسپتال مٹھی میں دو بچے انتقال کرگئے۔تھر میں مسلسل تیسرے سال قحط سالی کے باعث صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے۔ سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت کا شکار چار ماہ کا بچہ نذیر انتقال کرگیا جبکہ تعلقہ اسپتال چھاچھرو میں تین دن کا بچہ بھی انتقال کرگیا۔ رواں ماہ میں مرنے والے بچوں کی تعداد 88 ہوگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.