تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 10:9

نجکاری سے قبل اسپتال ملازمین کے مسائل حل کیے جائینگے:وزیر صحت سندھ

کراچی........سندھ کے وزیر صحت جام مہتاب ڈہر کا کہنا ہے کہ صوبے کے سرکاری اسپتالوں کو نجی تحویل میں دینے سے پہلے ملازمین کے مسائل حل کیے جائیں گے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہوئے وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ تھر میں رواں سال 316بچے جاں بحق ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے تمام ڈی ایچ اوز کو ایک ہفتے میں اپنے اپنے ضلع کی رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں، اسپتالوں کی بہتری کے لیے تمام ڈسٹرکٹ اسپتالوں میں کمیٹیاں بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں چلنے والے ورٹیکل پروگراموں کے جو سربراہان کارکردگی نہیں دیں گے انہیں فارغ کردیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.