25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 12:37
تھر میںرواں ماہ غذائی قلت سے جاں بحق بچوں کی تعداد94ہو گئی
تھرپارکر......تھرپارکر میں غذائیت کی کمی کے باعث 3روز کا بچہ انتقال کرگیا جس کے بعد ماہ دسمبر میں انتقال ہونےوالے بچوں کی تعداد94 ہوگئی ہے ۔تھر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ نہ رک سکا۔موسم سرما کی آمد کے ساتھ موسمی بیماریوں اور غذائی کمی کی وجہ سے بچے موت میں منہ جارہے ہیں ۔آج بھی سول اسپتال مٹھی میں 3روز کا بچہ انتقال کر گیا ۔جس کے بعد دسمبر میں انتقال کرجانے والے بچوں کی تعداد 94 ہوگئی ہے ۔