تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 2:5

ملک کے قبائلی علاقوں میں انسداد پولیومہم کا تیسرا دن

پشاور......ملک کے قبائلی علاقوں میں آج تیسرے روز بھی انسداد پولیومہم جاری ہے۔مہم کے دوران 6لاکھ 95 ہزار بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جارہے ہیں۔انسدادپولیومہم فاٹا کے انچارج ڈاکٹر اختیار کے مطابق قبائلی علاقہ جات فاٹا میں آج تیسرے روز بھی انسداد پولیومہم جاری ہے۔ اس مہم میں 6 لاکھ 95 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔ مہم کے لئے 2897 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ جس کے لئے سیکورٹی کے سخت اقدمات کئے گئے ہیں۔ تاہم شمالی وزیرستان مین امن وامان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظرانسداد پولیومہم معطل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.