تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 21:7

کراچی :جناح اسپتال میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کا احتجاج

کراچی..........کراچی کے جناح اسپتال میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے سرکاری اسپتالوں کی نجکاری اور مختلف الاؤنسز کی عدم ادائیگی پر احتجاج کرتے ہوئے او پی ڈیز کو بند کردیا۔ سرکاری اسپتالوں کی نجکاری، ملازمین کو الاؤنسز کی عدم ادائیگی پر جناح اسپتال میں آج ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نےاحتجاجی مظاہرہ کیا اوراو پی ڈی کو بھی بند رکھا گیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ 18ویں ترمیم کے تحت سرکاری اسپتالوں کو سندھ حکومت کے حوالے تو کردیا گیا لیکن لگ بھگ 3سال سے ملازمین ہیلتھ، ڈیپوٹیشن اور ہاؤسنگ الاونسز سے محروم ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ وفاقی سروس اسٹرکچربحال کیا جائے۔ سندھ کےتقریباً 100سے زائد سرکاری اسپتالوں کو این جی اوز کے حوالے کرنے پر بھی پیرامیڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹر عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ اسپتالوں کی نجکاری کے بعد غریب آدمی علاج کا بوجھ اٹھانے کا متحمل نہیں ہوسکے گا۔ اس موقع پراسپیشل سکریٹری ہیلتھ ڈاکٹر خالد شیخ کا کہنا تھا کہ ملازمین صوبوں کے تحت کام کر رہے ہیں یا وفاق کے یہ معاملہ ابھی عدالت میں ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ احتجاج ان کا حق ہے، جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوجاتے احتجاج کوجاری رکھتے ہوئے او پی ڈیز کو بند رکھا جائے گا اور پیر سے احتجاج میں مزید شدت آجائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.