28 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 6:24
تھر: رواں ماہ غذائی قلت سے جاں بحق بچوں کی تعداد104 ہوگئی
تھر پار کر.......تھر پار کر میں غذائی کمی اور مختلف امراض میں مبتلا بچوں کی اموات کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔آج بھی دو بچے جاں بحق ہوگئے ۔آج سول اسپتال مٹھی میں نومولود بچہ علی محمد غذائی کمی کے باعث انتقال کرگیا جبکہ چھاچھرو کے تحصیل اسپتال میں ایک ماہ کی بچی رادھا نے دم توڑ دیا ۔ دسمبر میں اب تک ایک سوچار جاں بحق ہوچکے ہیں ۔