28 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 12:20
تھرپارکر :مزید 4بچے جاں بحق ،دسمبر میں106اموات
تھر پارکر.....تھر پار کر میں غذائی کمی اور مختلف امراض میں مبتلا بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا ہے۔آج بھی 4بچے جاں بحق ہوگئے ہیں ۔جس کے بعد ماہ دسمبر میں انتقال کرجانے والے بچو ں کی تعداد106 ہوگئی ہے۔تھر پارکرمیں مختلف امراض اور غذائیت کی کمی کے باعث بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا۔چھاچھرو کی تحصیل اسپتال میں غذائیت کی کمی کا شکار ایک ماہ کی بچی رادھا انتقال کر گئی ہے ۔سول مٹھی میں سات روز کا بچہ علی محمد غذائی کمی کے باعث جاں بحق ہوگیا ہے۔گاؤں اوٹھو میں بھی 7 دن کی بچی چل بسی ۔جبکہ گاؤں پیرانی میں بھی ایک بچی زندگی کی بازی ہارگئی جس کے بعد ماہ دسمبر میں جاں بحق بچوں کی تعداد 106 ہوگئی ہے ۔