30 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 1:55
ایبولا وائرس برطانیہ پہنچ گیا،متاثرہ خاتون اسپتال میں داخل
لندن......برطانیہ میں ایبولا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق ہوگئی ہے ، متاثرہ خاتون کو گلاسگو کے اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گلاسگو کی رہائشی شہری جو شعبہ صحت سے وابستہ ہے اور حال ہی میں سیریالون سے واپس آئی ہے، اس کے خون میں ایبولا وائرس پایا گیا ہے جس کے بعد اسے اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے ۔ حکومتی اہلکاروں کے مطابق مذکورہ مریض میں ایبولا وائرس اپنی ابتدائی مرحلے میں ہے اور امید ہے کہ وہ جلد ہی ٹھیک ہوجائے گی اور اس مریضہ سے دوسروں کو وائرس منتقل ہونے کے خدشات بھی کم ہیں ، برطانیہ میں ایبولا وائرس کی تشخیص کا یہ پہلا کیس ہے ۔